بارسلونا (بی این پی ) بارسلونا ایف سی نے ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی کو مڈ فیلڈر آندرے اینی اسٹا کی جگہ نیا کپتان مقرر کردیا۔ وہ دوہزار پندرہ سے نائب قائد مقرر تھے۔ اتوار کو اسپینش سپر کپ میں سیویلا کیخلاف ان کی قیادت میں ٹیم میدان پر اترے گی۔ دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پیکیو اور سرگئی رابرٹو کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔