تازہ تر ین

ایشین گیمزمیںٹیم نئے روپ میں نظرآئیگی،اولٹمیز

کراچی(آئی این پی ) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمیز نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ ہم قلیل وقت میں خامیاں دور نہیں کرسکتے، ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنلز تک رسائی پانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ٹیم میگا ایونٹ میں نئے روپ میں نظرآئے گی،ہاکی کوچ نے کہا کہ قومی کیمپ میں بھرپور تیاری کی ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے، گیمز میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے، روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سیکریٹری اولمپئن شہبازسینئر نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد قومی ٹیم کو بلند حوصلوں کے ساتھ ایشین گیمز کے لیے رخصت کرنا تھا، میں اپنے خلاف پروپیگنڈے سے نہیں ڈرتا،میں چاہتا ہوں کہ میڈیا ایشین گیمزکے فائنل سے پہلے قومی ٹیم پر تنقید نہ کرے، یہ وقت ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv