تازہ تر ین

ایشیاکپ میں بھارت سے مقابلے کے لئے تیار:سرفراز

کراچی (نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپینزٹرافی کے بعدپہلی باربھارت سے مقابلہ ہوگا،ایشیا کپ میں بھارت کےخلاف اچھا کھیل پیش کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہناتھا کہ بھارت کےخلاف بھرپورتیاری سے میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بھرپور فارم میں ہے۔کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں،ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کی ٹیم ہو یا کوئی اور اس کو ہرانے کے لئے میدان میں اتریں گے۔کوشش کریں گے کہ چیمپینزٹرافی کی طرح ایشیا کپ میں بھی بہترین کارکردگی پیش کرکے ایونٹ جیت کر قوم کو تحفہ دیں۔انہوں نے کہا عمران خان کی تقریب حلف برداری میں دعوت کا علم نہیں۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئن ٹرافی کے بعد یہ ہمارا انڈیا کے خلاف پہلا میچ ہو گا،ایشیا کپ میں بھی ہم بھارت کے خلاف بہترین کا رکر گی کا مظاہرہ کریں گے۔ تمام کھلاڑی اورٹیم انتظامیہ میگا ایونٹ کی بھرپورمنصوبہ بندی کررہی ہے۔،ایشیا کپ میں پاکستان اور بھار ت کے مابین 19 ستمبر کو متوقع کرکٹ میچ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطالبے پر تاریخ میں ردوبدل متوقع ہے ۔ ایشیا کپ دبئی اور ابو ظہبی کے کرکٹ گراﺅنڈ ز میں 15 سے 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس میں پہلا ٹاکرا سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کر کٹ ٹیموں کے مابین ہو گا ۔ ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے کوئی ایک ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان،، بھارت اور کوالیفائر ٹیم کو گروپ اے، بنگلہ دیش،، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv