تازہ تر ین

عاطف اسلم کی پاکستانیت 80 ہزار ڈالرز میں بک گئی ، بھارتی گانے گا کر پاکستانی کمیونٹی کو آگ بگولا کر دیا

نیو یارک(ویب ڈیسک )امریکہ میں پاکستان ڈے پریڈپر عاطف اسلم کے بھارتی گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی میں غم و غصے کی لہردوڑ گئی۔ کمیونٹی عاطف اسلم کے رویے کے خلاف آج احتجاج کرے گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔نیویارک میں آزادی پاکستان کی تقریب میں عاطف اسلم کے بھارتی گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی نے شکایت کی اور احتجاج کیا۔شرکاکا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے بھارتی گانے گائے اور پاکستانی ملی نغمے پیش کرنے کا مطالبہ رد کر دیا اور ساتھ ہی پاکستانی جھنڈا پکڑنے سے بھی انکار کیا جبکہ ان کے بھارتی اسپانسر اپنی مان مانی کرتے رہے۔اس موقع پر پاکستانیوں اور مقامی پاکستانی میڈیا سے بھی توہین آمیز سلوک کیا گیا۔پاکستان ڈے پریڈ میں عاطف اسلم کو 80 ہزار ڈالرز کا معاوضہ دیا گیا جو آج تک کسی اور آرٹسٹ کو نہیں دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv