تازہ تر ین

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ امن نہیں لا سکتی، شبانہ اعظمی

بھارتی(ویب ڈیسک) اداکارہ شبانہ اعظمی نے پاک-بھارت تنازعات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہونا کوئی حل نہیں ہے۔ شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی عوام کے درمیان رابطے موثر ہونے چاہئیں اور ہمیں آپس میں بات چیت کو فروغ دے کر خیالات کا تبادلہ کرتے رہنا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان طلباءکے لیے کلچرل ایکسچینج پروگرام کا بھی انعقاد ہونا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا موقع ملے۔شبانہ اعظمی نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ میچ کے دوران ایک دوسرے کے خلاف ہوتے ہیں لیکن فلم ایک ایسا راستہ ہے جو فنکاروں کے ذریعے محبت، امن اور بھائی چارہ پیدا کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ طور پر ایسی فلمیں زیادہ بنائی جانی چاہئیں، جن سے محبت اور امن پھیلے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک-بھارت تنازعات کا حل کبھی بھی جنگ نہیں ہوسکتا، اس سے بہتر اور موثر طریقہ یہ ہے کہ بات چیت سے معاملات حل کیے جائیں تاکہ امن و سلامتی اور استحکام قائم ہوسکے۔واضح رہے کہ اداکارہ شبانہ اعظمی انسانی حقوق، بچوں اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں اور اکثر اپنی خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv