تازہ تر ین

پشتو فلموں نے فلم انڈسٹری کو تالہ بندی سے بچا یا

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ پشتو فلموں نے ہی فلم انڈسٹری کو تالہ بندی سے بچا رکھا ہے ،اسکے ساتھ نئے اداکاروں کو بھی پشتو فلموں میں اداکاری کے موقع ملے ہیں اور ان نئے اداکاروں میں آنے والے دور کے سپر سٹارز پیدا ہونگے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سدرہ نور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔ غیر معیار اور غیر اخلاقی کردار کبھی نہیں نبھائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد فلم انڈسٹری سے بحران کا خاتمہ ہونے والا ہے اور اسٹوڈیو دوبارہ سے آباد ہو جائیں گے۔اداکارہ سدرہ نور نے روزنامہ خبریں کو بتایا کہ وہ پشتو فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور کے معروف تھیٹر الفلاح میں کام بھی کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک پشتو فلموں کی سینچری مکمل کر چکی ہیں ۔ اور کئی اردو فلمیں بھی کی ہیں۔ انہوں نے پشتو فلموں کی پروڈکشن کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن بھی دی ہے ۔ ان کی اب تک کئی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہو چکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv