تازہ تر ین

یمشا گل کی سیریل”اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے“کی تیاریاں مکمل

لاہور (شوبز ڈیسک ) اپنی پرکشش شخصیت سے پہچانی جانے والی باصلاحیت اداکارہ یمشا گل اب اپنے مداحوں کو نئے ڈرامہ “اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے”میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ڈرامے کی ہدایات و پیش کش سید علی رضا اسامہ نے دیں ہیں جبکہ اسکرین پلے شاہ حسین نے دیا ہے، ڈرامے کی اسٹارکاسٹ میں دانش تیمور، ثنا چوہدری اور یمشا گل شامل ہیں۔ڈرامے کے موجودہ وقت میں چلنے والے پرومو کو دیکھ کر یہ نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ یمشا کو دانش تیمور کی جانب سے گمراہ اور غلط استعمال کیا جارہاہے، وہ ڈرامے میں ایک ایسا کردار پیش کررہی ہیں جس میں اس کی زندگی پچھلی زندگی سے بہت زیادہ مختلف ہے، وہ ایک قاتل کے روپ میں نظر آئیں گی، یمشا نے اپنے مختصر ترین اداکاری کے دور میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اس ڈرامے میں جاذب نظر ہیں، وہ انتہائی حیرت انگیزکردار نبھارہی ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv