تازہ تر ین

نادیہ حسین ‘ منال خان ان ڈور تھیم پارک کی ا فتتاحی تقریب میں

کراچی (شو بزڈیسک )ماڈل واداکارہ نادیہ حسین نے کہا کراچی میں تھیم پارک کا قیام ہم فنکاروں کیلئے اچھی سہولت کیساتھ ساتھ انڈور تفریح کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے پہلے انٹر ایکٹیو ان ڈور تھیم پارک سپر سپیس کی افتتاحی تقریب میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ماڈل و اداکارہ منال خان نے کہا تھیم پارک سے ٹینشن زدہ لوگوں کو بہتر تفریح گاہ میسر آئیگی۔ ٹی وی اداکارہ حنا الطاف نے کہا ذاتی طورپر گیمز میں حصہ لیکر مزاآیا۔ بلال اشرف اور نور حسن نے کہا انڈور گیمز سے فنکاروں کو بھی سہولت میسر آئیگی۔ پارک کے ایم ڈی ابراہیم شمسی نے کہا ہم نے کراچی کے شہریوں کو منفرد نوعیت کی تفریح گاہ دی ہے تاکہ تمام افراد صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ تہمینہ خالد نے کہا اچھے ماحول میں ہر عمر کے افراد کو انڈور تفریح کے مواقع ایک چھت تلے ملنا خوش آئند امر ہے اس سے لوگوں میں جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی بھی ہوگی قبل ازیں وی جے فیضان حق نے ربن کاٹ کر تھیم پارک کا افتتاح کیا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv