تازہ تر ین

عامر خان نے فلم کے لیے معاوضہ نہ لینے کی وجہ بتادی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ کئی اداکار فلم میں کام کرنے سے پہلے فیس لیتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرتا اور میں فلم کا تمام خرچہ پورا ہوجانے کے بعد منافع سے معاوضہ لیتا ہوں۔عامرخان کو باکس آفس کا کنگ کہا جاتا ہے جن کی فلمیں ریکارڈ کمائی کرتی ہیں جب کہ بالی وڈ میں سب سے زیادہ کمائی والی فلم ’دنگل‘ بھی عامر خان کی ہی ہے جس نے بھارت اور چین سمیت دنیا بھر سے 1800 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔مسٹر پرفیکشنسٹ فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیتے بلکہ فلم کے منافع میں سے کمائی کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے نام کمائی میں ان سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔عامر خان نے اب خود ہی معاوضہ نہ لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کئی رازوں سے بھی پردہ کشائی کی ہے۔مسٹر پرفیکشنسٹ پانچویں انڈین اسکرپٹ رائٹرز کانفرنس میں پہنچے جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی بھی اسکرپٹ پسند آنے پر ہی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرتا ہوں اور پھر پروڈیوسر کے ساتھ ساتھ میں خود کو بھی فلم کی کامیابی کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں عامرخان نے کہا کہ میرے ساتھ کام کرنے والے کسی پروڈیوسر کو آج تک نقصان نہیں ہوا ہے، کئی اداکار فلم میں کام کرنے سے پہلے فیس لیتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرتا اور میں فلم کا تمام خرچہ پورا ہوجانے کے بعد منافع سے معاوضہ لیتا ہوں۔بالی وڈ کے سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ ایک فلم جو 100 کروڑ میں بنتی ہے جس میں کاسٹ، کریو، پروڈکشن اور ٹیکنیکل سب کی فیس شامل ہوتی ہے لیکن اس میں میری کوئی فیس نہیں ہوتی۔ان کا کہنا ہے کہ جب فلم کمائی شروع کرتی ہے اور اپنا خرچہ پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پروموشن اور مارکیٹنگز کے 25کروڑ بھی پورے کرتی ہے تو اس کے بعد حاصل ہونے والے منافع سے میں معاوضہ لیتا ہوں۔مسٹرپرفیکشنسٹ کے مطابق اگر فلم کمائی نہ کرسکے اور نقصان میں چلی جائے تو مجھے ایک روپیہ تک نہیں ملتا اور مجھے پہلا روپیہ اس وقت ملتا ہے جب سب کے پیسے واپس وصول ہوچکے ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ عامر خان اس وقت فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ رواں سال نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv