تازہ تر ین

نامور فنکارہ پر شوہر کا شدید تشدد جان سے مارنے کی دھمکیاں ویڈیووائرل

نوشہرہ (ویب ڈیسک ) پشتو کی نامور فنکارہ نیلم گل کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر مراد اور اس کے ساتھی مسعود اور منصف اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔اداکارہ نیلم گل نے اپنے فیس بک پر شدید زخمی حالت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ویڈیو میں ان کے چہرے پر زخموں کے نشانات اور ناک سے نکلتا خون دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر مراد اور اس کا ساتھی منصف انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ مراد نے انہیں گلے میں پھندا ڈال کر جان سے مارنے کی بھی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں۔ ان کے شوہر نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے جس کے نشانات ان کے پورے جسم پر موجود ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ان کا شوہر انہیں چہرے پر تیزاب ڈالنے کی بھی دھمکی دی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv