تازہ تر ین

بھارت کا جنگی جنون آسمان پر، زمین سے فضا میں مارکرنیوالا انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ

بھونیشور(ویب ڈیسک )بھارت کا جنگی جنون آسمان پر پہنچ چکاہے اور وہ آئے دن کوئی نہ کوئی جنگی ہتھیار بنانے میں جٹا ہواہے اور اس نے زمین سے فضا میں مارکرنیوالا انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس میزائل کا تجربہ اوڈیشہ کے ساحل پر قائم عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔انٹر سیپٹر میزائل زمین سے فضا میں 100کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔اس میزائل کی خصوصیت یہ ہے کہ مختلف اہداف میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے بعد نشانہ بناتا ہے۔ ریسرچ سینٹرنے زیادہ اور درمیانے درجے کی اونچائی تک اینٹی بیلسٹک میزائل کو اپ گریڈ کیا ہے۔ انٹر سیپٹر میزائل کی لمبائی 7.5میٹر ہے۔ یہ ٹھوس اور راکٹ نما ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv