تازہ تر ین

چند سادہ سی ایسی عادات جو آپ کے ہاضمہ کو مضبوط بنا سکتی ہیں

لاہور( ویب ڈیسک ) غذا کو کھانا ہر انسان کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہوتا ہے اور اسے پرمسرت حصہ بھی سمجھا جاسکتا ہے۔مگر غذا سے اسی وقت لطف اندوز ہوسکتے ہیں جب نظام ہاضمہ کے مسائل کا سامنا نہ ہو، دوسری صورت میں پیٹ پھولنے اور دیگر تکالیف اس تجربے کو تکلیف دہ بنا دیتے ہیں۔زیادہ کھانا ہوسکتا ہے کہ نظام ہاضمہ پر بوجھ بڑھا دے اور کمزور نظام ہاضمہ ہونے پر یہ بھیانک خواب ثابت ہوسکتا ہے۔تاہم چند سادہ سی عادات کو اپنا کر آپ اپنے کمزور ہاضمے کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔پانی پینا
صحت مند نظام ہاضمہ کے لیے جسم میں پانی کی مناسب مقدار کنجی ہے، پانی نہ صرف ٹھوس غذا کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے بلکہ ضروری اجزاءکو مناسب طریقے سے جذب بھی کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پینا نظام ہاضمہ کو بیدار کرکے میٹابولزم کی رفتار بڑھا دیتا ہے، جبکہ کھانے کے درمیان میں پانی پینا معدے کی تیزابیت پر منفی انداز سے اثرانداز ہوتا ہے۔سبز چائے کا استعمال سبز چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مشروب ہے جو نہ صرف جسم میں ورم کو کم کرتا ہے بلکہ میٹابولزم کو بھی فوری حرکت میں لاتا ہے۔ تو کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے اس مشروب کو پینا ہر غذا کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔سیب کا سرکہ کچھ تلخ کھانا نظام ہاضمہ کو بھرپور طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے، ایک چمچ سیب کا سرکہ کچھ اونس پانی میں کھانے سے پہلے ملاکر پی لیں، کسی غذا کو ہضم کرنے کے دوران معدے کی تیزابیت کی ضرورت ہوتی ہے جو غذا کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرسکے اور تلخ غذائیں اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں کیونکہ یہ معدے کی تیزابیت کو زیادہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv