تازہ تر ین

پاکستان تحریک انصاف کی قومی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر تحریک انصاف کویت کی جانب سے بھرپور جشن کا اہتمام

کویت (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی 2018 میں تاریخی کامیابی پر، تحریک انصاف کویت کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد پاکستان اور کویت کے قومی ترانے بجائے گئے۔ جشن فتح میں راجا محمد بلال، سید امجد حسین، ملک سیف اللہ اعوان، ملک نصیر اعوان رفاقت علی گورایہ، جاوید ساقی، محمود آفریدی، اسد نعیم، ذیشان اور ایک حصوصی کویتی مہمان ابوبکر کندری نے بھی عربی اور اردو میں تقریر کر کے عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔محمد نعیم جان نے بھرپور طریقے سے سٹیج پر اپنے فرائض انجام دیئے اور سماں باندھ دیا۔پھر تقریب میں موجود ہر بندے کو چانس دیا گیا کہ وہ پاکستان اور عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کر سکتا ہے۔ راجا محمد بلال کوآرڈینیٹر تحریک انصاف کویت اور سید امجد حسین کوآرڈینیٹر تحریک انصاف کویت نے تمام کمیونٹی اور تمام میڈیا، پاکستان پریس کلب کویت، پیغام وطن، ون نیشن کا شکریہ ادا کیا,پروگرام کے آخر میں دعا کروائی گئی اور پھر اعشائیہ کے بعد تقریب کا باقاعدہ اختتام ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv