تازہ تر ین
prison

‘بھارتی جیلوں میں 327 پاکستانی قید ہیں‘

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں کم از کم 327 پاکستانی قید ہیں جبکہ ملک کی مختلف جیلوں میں 365 بھارتی شہری قید ہیں۔وفاقی حکومت نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی جیلوں میں 327 پاکستانیوں میں سے 108 ماہی گیر ہیں دوسری جانب پاکستان کی جیلوں میں قید 418 بھارتی شہریوں میں سے 365 ماہی گیر ہیں۔عدالت عظمیٰ میں پیش کردہ رپورٹ میں وزارت خارجہ نے وضاحت دی کہ نئی دہلی نے پاکستانی ہائی کمیشن کو یکم جولائی تک زیر حراست پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔پاکستان فشرفورک فورم (پی ایف ایف)، پاکستان انسٹیٹویٹ لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائیلر) کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ پٹیشن میں بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی زندگی کو اذیت ناک قرار دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی جبکہ پٹیشن دائر کرنے والوں کی جانب سے سینئر وکیل فیصل صدیقی پیش ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کو جب بھی بھارتی جیلوں کے اندر ماہی گیروں کی موجودگی کی اطلاع ملتی ہے تو وہ بھارت میں خارجہ امور سے رابطہ بحال کرکے قونصلر رسائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور پاکستانی ماہی گیر کی معلومات اکھٹی کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv