تازہ تر ین

کلاسیکل میوزک سیکھنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے: شفقت علی

لاہور(شوبز ڈیسک) کلاسیکل گلوکار استاد شفقت علی خان نے کہا ہے کہ کلاسیکل میوزک کے شائقین اور اسے سیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران کلاسیکل گلوکار استاد شفقت علی خان نے کہا کہ میوزک سیکھنے والے قابل احترام ہیں اور پہلی بار تعلیم یافتہ گھرانوں کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی کلاسیکل میوزک سیکھنے کیلئے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میوزیکل شعبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں جو میوزک انڈسٹری کیلئے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میوزک روح کو تروتازہ رکھنے کا آلہ ہےجو موسیقی کا شوقین ہے اس میں ردھم ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv