تازہ تر ین

سلمان نے میرا کیر ئیر تباہ کر دیا معروف اداکارہ کا خوفناک انکشاف

ممبئی( ویب ڈیسک )بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان یوں تو فلم انڈسٹری میں نئی ہیروئنز اور ہیروز کو متعارف کرانے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم کا آغاز کرنے والی ذیادہ تر اداکارائیں بہت بڑی فلمیں نہیں دی پاتیں۔تاہم کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں جو سلمان خان سمیت بولی وڈ کے دیگر خانز کی وجہ سے ہی فلم انڈسٹری میں کامیاب ہو پاتی ہیں۔
لیکن آنے والی بولڈ ایکشن تھرلر فلم ‘صاحب، بیوی اور گینگسٹر 3’ کی مرکزی اداکارہ ماہی گل کہتی ہیں کہ ان کا کیریئر بھی سلمان خان کی فلم ‘دبنگ’ میں مختصر کردار ادا کرنے کے بعد تقریبا ختم ہوگیا تھا۔‘صاحب، بیوی اور گینسٹر 3’ میں صاحب کی بولڈ بیوی کا کردار ادا کرنے والی ماہی گل کے مطابق ‘دبنگ’ میں بڑا کردار نہ کرنے کے بعد کئی فلم پروڈیوسرز نے انہیں فلموں میں مختصر کرداروں کی پیش کش کی۔ انٹرویو کے دوران 42 سالہ ماہی گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2009 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ‘دیو ڈی‘ میں غیر روایتی کردار ادا کرنے کے بعد فلم سازوں کی توجہ حاصل کرلی تھی اور انہیں اس فلم میں شاندار اداکاری پر ایوارڈ بھی دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv