تازہ تر ین

الیکشن : تھیٹرز اور سینما ٹھنڈے پڑ گئے‘فلموں کا بزنس نہ ہونے کے برابر

لاہور(شوبزڈیسک)قومی انتخابات کی آمد آمد ہے۔ شوبز کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد انخابات میں اپنے اپنے امیدوار کے طرفدار دکھائی دیتے ہیں بہت سے فنکاروں نے اپنی پارٹیوں کو تبدیل کر لیا ہے کچھ مستقل مزاجی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کچھ نے کسی کے ساتھ بھی وابستگی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ۔ الیکشن کا اثر سینماﺅں‘ تھیٹرز اور دیگر تقریبات پر بھی پڑا ہے جس وجہ سے شوبز کی سر گرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ لاہور میں تھیٹرز اور ملک بھر میں سینماﺅں کا کاروبار بالکل ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔ اس ہفتہ ریلیز ہونے والی فلموں کا بزنس نہ ہونے کے برابر ہے۔ بزنس کاگراف بہت نیچے گر گیا ہے۔یاد رہے حمزہ علی عباسی ‘ہنی شہزادی اور فرحان سعید پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv