تازہ تر ین

بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کےلئے قائم عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) دیا مربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیرکے لئے قائم عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس (آج) جمعرات کواسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین واپڈا اجلاس کی صدارت کریں گے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دریائے سندھ پر گلگت اور چلاس کے درمیان تعمیر کیاجائے گا، منصوبے پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 14 ارب ڈالر ہے، ڈیم میں 375میگاواٹ کی 12 ٹربائنیں نصب کی جائیں گی،ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ ڈیم کی بلندی 272میٹر اور اس میں 81لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور اس سے4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ دیامر بھاشاڈیم کا سول ورک جاری ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران زمین کی خریداری کے لئے 130ارب روپے فراہم کئے گئے جبکہ رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں ڈیم کے لئے 27 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی زندگی 35 سال بڑھ جائے اور اس سے سیلاب کے خطرات سے بھی نمٹنے میں مدد ملے گی ۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv