تازہ تر ین

نواز کی سزا پر شہباز اور حمزہ خوش ، مجھے دعائیں دے رہے ہیں : عمران خان

اسلام آباد، بوریوالہ (نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا ملنے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز خوش ہیں اور دل میں مجھے دعائیں دے رہے ہیں۔ میراد ل کہتا ہے کے تبدیلی آنے والی ہے۔ 25 جو لائی کے بعد مجھے ایک نئی صبح نظر آرہی ہے۔ بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو سزا ہونے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز مجھے دعائیں دے رہے ہیں اور لڈو بانٹ رہے ہیں۔ وہ دونوں بھی وزیر اعظم بننے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے زندگی بھر کوئی کام نہیں کیا اور وزیر اعظم بننے کیلئے میدان میں آگئے۔ عمران خان نے کہا کہ میرا دل کہتا ہے کہ تبدیلی آنے والی ہے۔ ہمارا زرعی سیکٹر پیچھے رہ گیا ہے، ہم کسانو ں کو پیسہ بنانے کا موقع دیں گے کیونکہ جب کسان پیسہ بناتا ہے تو ملک پر لگاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے دو جماعتوں نے باریاں لگا رکھی تھیں اور عوام کے پاس دو جماعتوں کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔ انصاف کا نظام ہو تو قوم اوپر جاتی ہے۔ قانون کی بالا دستی نہ ہوتو قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم کسانوں کیلئے تحقیقاتی ادارے بنائیں گے۔ منڈیاں زیادہ بنائیں گے اور بیچ دیں گے۔ کسانوں کو بتایا جائے گا کہ پانی کیسے لگاتے ہیں۔ پاکستان میں کھیتوں کو پانی ایسے لگاتے ہیں جیسے پانچ ہزار سال پہلے موئن جوڈرو کے لوگ لگاتے تھے۔ ہم نئے طریقے لے کر آئیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری صرف یہ کوشش ہوگی کہ ہم نے اپنے کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے۔ اس وقت جو پالیسی بنتی ہے اس کا مقصد امیر کو مزید امیر کرنا ہے۔ نواز شریف اور زرداری نے قوم پر قرضے چڑھائے ہیں جن کی قیمت قوم مہنگائی کے ذریعے ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ جو حکومت جاتی ہے ایک خالی خزانہ اور دوسرا فضل الرحمان چھوڑ کرجاتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ یورپ میں محنت کرنے والے کو اس کا پھل ملتا ہے۔ ہم ملک میں زرعی انقلاب لے کر آئیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 25 جو لائی کو بلے پر مہر لگائیں۔ گھر گھر جا کر لوگوں کو نکالیں اور کہیں کہ اپنے مستقبل کیلئے ووٹ ڈالیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک آدمی 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرکے معصوم بن جاتا ہے اور پھر وہ کہتا ہے لاہور آمد پر تالیوں کے ساتھ استقبال کریں۔اسلام آباد میں انصاف مسیحی برادری کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہاکہ پاکستان میں کسی بھی کمزور طبقے کو ان کے حقوق نہیں ملتے، ڈھائی کروڑ پاکستانی بچے اسکول نہیں جاتے، انصاف کی فراہمی ریاست کا فرض ہوتا ہے، جب معاشرے میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تب کمزور مارا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک آدمی 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرکے معصوم بن جاتا ہے، پھر وہ کہتا ہے لاہور آمد پرتالیوں کے ساتھ استقبال کریں، دنیا کا کوئی وزیراعظم منی لانڈرنگ میں پکڑا جائے وہ شرم سے نہیں نکلتا، منی لانڈرنگ کرنے والے وزیراعظم کو انڈے پڑتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ ریمنڈ ڈیوس نے دن دیہاڑے دوقتل کردیئے لیکن ہمارا قانون اسے پکڑ نہیں سکتا، یہاں کمزور کے لیے کچھ اور طاقتور کے لیے قانون اور ہے، تمام طبقات کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہیں حقوق نہیں مل رہے۔ جلسہ سے اسحاق خاکوانی، خالد محمود چوہان، زاہد اقبال چودھری، اعجاز سلطان بندیشہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ ہارون بلور کی شہادت پر بہت افسوس ہے۔ ہارون بلور اچھے انسان تھے۔ ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔ رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام کا فیصلہ ہو رہا ہے۔ 2 جماعتیں 30 سال سے باریاں لے رہی ہیں۔ دونوں جماعتوں کے سربراہ ارب پتی بن گئے ہیں۔ جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا تھا وہ بیرون ملک بھیج دیا گیا۔ منی لانڈرنگ سے پاکستان کا دوگنا نقصان ہوتا ہے۔ نوازشریف اور زرداری نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔ نوازشریف اور زرداری کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان کے قرضے میں 6 ہزار ارب سے 27 ہزار ارب تک اضافہ ہوا ہے۔ نوازشریف اور زرداری امیر ہو گئے اور عوام غریب ہوگئی۔ ان کا پیسہ پاﺅنڈ اور ڈالرز میں ہے۔ یہ ووٹ مانگنے آئیں تو کہیں کہ تم نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ نوازشریف اور آصف زرداری کی پارٹنر شپ کے بعد ڈالر 60 سے 125 روپے کا ہو گیا ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ میں 70 ارب خرچ ہوتا تو عوام کو سب کچھ مل جاتا۔ اسحاق ڈار نے جھوٹ بول کر پاکستان کی معیشت تباہ کر دی۔ پاکستان میں کوئی ایسا ہسپتال نہیں جہاں شہباز شریف کا علاج ہو سکے۔ شہباز شریف تم سڑکیں اس لئے بناتے تھے کہ اس میں پیسہ بنتا ہے۔ کیا کبھی سنا مہاتیر محمد یا قائداعظم نے کسی سڑک کا فیتا کاٹا تھا۔ شہباز شریف کے داماد کو نیب نے بلایا تو وہ بھی لندن چلا گیا۔ شہباز شریف نے 10 سال ملک کو لوٹا ہے۔ آصف علی زرداری پر 70 ارب کی کرپشن کا کیس ہے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار بینرز پر آصف زرداری کی تصویر نہیں لگاتے بلکہ بے بی بلاول کی تصویر لگاتے ہیں۔25 جولائی کو نوازشریف اور آصف علی زرداری کو شکست دینی ہے۔ ان دونوں نے سندھ اور پنجاب کی پولیس کو تباہ کر دیا ہے۔ پولیس سے خود غلط کام کرواتے ہیں۔ آصف علی زرداری راﺅ انوار سے قتل کرواتا ہے۔ آصف زرداری اب تمہاری باری آ گئی۔ شہباز بھی جیل جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv