تازہ تر ین

نیب چہرہ نہیں کیس دیکھتا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کرپٹ عناصر کو سی پیک سمیت قومی اہمیت کے تمام منصوبوں میں بدعنوانی سے روکنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا کیونکہ نیب چہرہ نہیں بلکہ کیس دیکھتا ہے۔نیب بلوچستان کے دورے کے موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کا منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے بلکہ خطے کی ترقی کے لیے بھی گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جب کہ بلوچستان کی ترقی کے ملکی معیشت پر اچھے اور دور رس اثرات مر تب ہوں گے کیوں کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمارا جہاد بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ ا±ن سے قوم کی لوٹی گئی تمام رقوم کی واپسی اور قومی خزانے میں جمع کرانے تک جاری رہے گا تاکہ ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہو۔جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بلوچستان خزانہ کیس میں قومی احتساب بیورو کی انتھک کاوشوں سے بلوچستان کے عوام سے لوٹے گئے اربوں روپے کرپٹ عناصر سے وصول کرکے بلوچستان حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں جو نیب کی کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv