تازہ تر ین

ہمیں جمعہ کو روکا گیا تو اس کے نتائج خطرناک ہونگے:مر یم نوا ز کی دھمکی

لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، غلطی کرنے والوں کو یقین تھا نوازشریف واپس نہیں آئیگا، نوازشریف عوامی نمائندہ ہے غلطی در غلطی کرنیوالے بھول گئے وہ بزدل ڈکٹیٹر نہیں، ہمیں جمعہ کو روکا گیا تو اس کے نتائج خطرناک ہونگے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جمعے کو والد کے ہمراہ لاہور جائیں گے اور ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قربانی ہم دیں گے اور ا?نے والی نسلوں اور قوم کو اس کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور نواز شریف پاکستان میں جمہوریت دیکھنے والوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ملک میں جمہوریت دیکھنے والوں کی لڑائی ہم لڑیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستان میں پہلے کسی نے نہیں دیں اور وہ پہلے ایسے لیڈر ہیں جو سزا بھگتنے کے لیے پاکستان جا رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv