تازہ تر ین

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے 13 میں سے 4 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

بنکاک(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں ریسکیو اہلکار زیر آب غار میں پھنسے 13 میں سے 4 بچوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران زیرآب غار میں پھنسے اسکول فٹبال ٹیم کے 12 کم سن کھلاڑیوں اور کوچ میں سے 4 بچوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے 4 بچوں کو دو وقفوں میں غار سے باہر نکالا۔غارسے نکالے جانے والے پہلے دو بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے فیلڈ اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا جسمانی معائنہ کیا گیا جب کہ دیگر دوبچوں کو غار کے دہانے پر قائم کیمپ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی بعد ازاں ان دو بچوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ٹیم، تھائی لینڈ بحریہ اور امریکی نیوی کے اعلیٰ حکام نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں غار میں پھنسے بچوں کو نکالنے کے لیے انہیں تیراکی سکھانے، پانی نکل جانے کا انتظار کرنے اور بچوں تک پہنچنے کے لیے دوسرے راستے کے آپشن پر غور کیا جس کے بعد آج صبح ڈرامائی انداز میں امدادی کام کا آغاز کیا گیا۔واضح رہے کہ اسکول فٹبال ٹیم کے 12 نوعمر کھلاڑی اور کوچ 23 جون کو پکنک مناتے ہوئے ایک غار میں داخل ہوئے جہاں اچانک پانی بھرنے کے باعث یہ لوگ زیر آب غار کے اختتامی حصے میں پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے 2 جولائی کو ان بچوں کا سراغ لگا لیا تھا جس کے بعد آپریشن میں تیزی آگئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv