تازہ تر ین

ٹرائنگولر سیریز فائنل: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہرارے (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں دونوں ٹیمیں پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے مدمقابل ہوں گی جب کہ دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پرعزم ہیں۔سہ فریقی سیریز میں دونوں ٹیموں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جس میں ایک میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان کے نام رہا۔ ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کے لیے گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس کی ہے اور کینگروز کے خلاف ٹیم میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔آسٹرلیا کیخلاف فائنل میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان ڈیبیو کریں گے۔سہ فریقی سیریز میں اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور حارث سہیل کی ناکامی کے بعد ہیڈکوچ مکی آرتھر صاحبزادہ فرحان پر انحصار کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں انتہائی اہم میچ میں ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv