تازہ تر ین

حریم فاروق کی کینیڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات‘مشترکہ فلمسازی پر گفتگو

کراچی( شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل حریم فاروق کی کنیڈین پرائم منسٹر سے ملاقات، دونوں ممالک کے مابین مشترکہ فلم سازی پر بات چیت کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے کنیڈا کے دورے کے دوران کنیڈین پرائم منسٹر جسٹن ٹروڈو کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی غیر رسمی گفتگو کے دوران اداکارہ حریم فاروق نے پاکستان اور کنیڈا کی مشترکہ فلم سازی اور ثقافتی سرگرمیوں کے تبادلے کے حوالے سے گفتگو کی۔ واضح رہے کہ حریم فاروق ان دنوں فلموں کے ساتھ ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جبکہ بطور پروڈیوسر بھی کئی پروجیکٹ کر چکی ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv