تازہ تر ین

ہانیہ عامر کی فلم ”پرواز ہے جنوں “کا ٹریلرآتے ہی دھوم

کراچی(شوبزڈیسک)مومنہ اینڈ درید فلمز کی جانب سے بگ بجٹ فلم ”پرواز ہے جنوں“کے ٹریلر کا اجراءنیوپلیکس سینما کراچی میں کیا گیا۔ مرکزی ستاروں کے علاوہ پاکستانی فلمی صنعت سے وابستہ نمایاں افراد جن میں حمزہ علی عباسی‘ ہانیہ عامر‘ احد رضا میر ‘ شفاعت علی خان‘ مرینہ خان‘ آصف رضا میر‘ حنا بیات خواجہ ‘فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید‘ ہدایت کار حسیب حسن‘ مصنفہ فرحت اشتیاق ‘ اذان سمیع خان‘ عدنان جعفر‘ ڈائیریکٹر پاکستان ائیر فورس میڈیا افئیرز ائیر کموڈور علی ‘ سلطانہ صدیقی ‘ درید قریشی اور دیگر شامل تھے۔ تالیوں کی گونج میں” پرواز ہے جنوں“کی جھلکیاں پیش کی گئیں جسے حاضرین کی بھرپور فرمائش پر دوبارہ بھی چلایا گیا۔ا س فلم کے ٹریلر میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک اچھی فلم کی نشانی ہوتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv