تازہ تر ین

اب پاکستانی فلم کوکوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا:مہرین سید

لاہور(شوبزڈیسک)مہرین سید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارنے ثابت کیا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں مہرین سید نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی فلموں کودیکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ تھی لیکن پھرایک دور ایسا بھی آیا کہ جب فلموں کے معیار پرتوجہ نہ دی گئی، جس کی وجہ سے نگارخانے ویران اورسینما گھرتباہ ہوگئے۔کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگارہوئے ۔ اس صورتحال میں امید کی کوئی کرن دکھائی نہیں دیتی تھی کیونکہ فلم سے وابستہ اکثریت اس شعبے سے دورہوچکی تھی اورجولوگ اس سے وابستہ رہے، وہ بھی اس کے کاروبارسے مایوس ہی دکھائی دیتے تھے، لیکن اس وقت صورتحال بالکل الگ ہوچکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv