تازہ تر ین

پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو 0-2 سے شکست دیدی

ماسکو(ویب ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔نزنی نوگروڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر فرانس کا غلبہ رہا جس کا اندازہ 62 فیصد بال پوزیشن سے ہوتا ہے۔ یوروگوائے نے فرانسیسی گول پر چار حملے کیے تاہم گول کیپر انہیں روکنے میں کامیاب رہا۔اس کے مقابلے میں فرانس نے صرف دو مرتبہ گول پر حملے کیے تاہم دونوں مرتبہ گول اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔پہلا گول رافیل ورانے نے 40ویں منٹ میں اسکور کیا۔ 61ویں منٹ میں انٹون گرزمان کے گول کی بدولت فرانس کی سبقت دگنی ہوگئی۔اگلا کوارٹر فائنل برازیل اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv