تازہ تر ین

جھانوی کپور کی ” دھڑک “20 جولائی کوپاکستانی سنیماﺅں میں سجے گی

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ” دھڑک “20 جولائی کوپاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کے پاکستان میں نمائش کے حقوق ڈسٹر ی بیوشن کلب کے پاس ہیں ۔بھارتی فلمی صنعت کی لیجنڈ فنکارہ سری دیوی اور فلم پروڈیوسربونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور ماںکے نقش قدم پر فلم ورلڈ کا حصہ بن چکی ہیں ۔ جھانوی کے کیرئیرکی پہلی فلم ” دھڑک “ بالی وڈکا معروف پروڈکشن ہاﺅس دھرما پروڈکشنز نے پروڈیوس کی ہے جبکہ فلم میں شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشا ن کھتر نے جھانوی کے مد مقابل ہیروکا کردار ادا کیا ہے ۔فلم”دھڑک “ مراٹھی زبان میں بنائی گئی رومانوی فلم سائرات کا ری میک ہے ۔ فلم ترقی پذیر معاشروں میں پائے جانے والی قدامت پسندی اور برادری ازم کے باعث پیش آنے والے مسائل کا احاطہ کرتی ہے ۔کا ٹریلراور اجے اتل کی موسیقی میں بنے فلم کے دو گیت سوشل میڈیا پر ریلیز کئے جا چکے ہیں جنہیں رفتہ رفتہ شائقین کی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv