تازہ تر ین

طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف ہماری ذمہ داری نہیں، پاکستان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سیاسی حل کے حامی ہیں لیکن طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ہی ذمہ داری نہیں ہے۔اسلام آباد میں اپنی ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان بار بار کہہ چکا ہے افغانستان کے سیاسی حل کے حامی ہیں کیوں کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان طالبان کےساتھ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے لیکن طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں، ہم افغان صدر اشرف غنی کے اقدامات کی بھی حمایت کرتے ہیں اور امید ہے کہ طالبان امن کے قیام کے لیے موقع کا فائدہ ا±ٹھائیں گے۔ترجمان دفترخارجہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت سے اس ہفتے مزید 7 کشمیری شہید ہوئے، بھارت انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے، اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کے متعلق معلومات کا علم نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv