تازہ تر ین

رنبیر اور انوشکا کی فلم ” سنجو“ پاکستانی سنیماﺅں میں ریلیز

لاہور(شوبزڈیسک )بالی وڈ فنکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ” سنجو“ کو سنسر سرٹیفیکیٹ ملنے کے بعدپاکستانی سنیماﺅں میں ریلیز کر دیا گیا۔پنجاب اور سندھ بورڈکے بعد مرکزی سنسر بورڈ کے اراکین نے بھی بغیر کسی اعتراض کے فلم کو عام نمائش کی اجازت دے دی ۔بھارتی فلمی صنعت کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑہ اورسٹار ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی نئی پیشکش ” سنجو“ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے دیگر شہروں کے سنیما گھروںمیں ریلیز کر دی گئی ۔ فلم بالی وڈ کے منا بھائی سنجے دت کی زندگی میں پیش آنے والے حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں نوجوان نسل کے مقبول فنکار رنبیر کپور نے سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیا مرزا، سونم کپور، انوشکا شرما، منشیا کوئرالہ ، پاریش راول اوربومن ایرانی سمیت کئی نامور فنکار فلم میں انتہائی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں ۔فلمی حلقوں کے مطابق راج کمار ہیرانی بالی وڈ کے سب سے کامیاب ڈائریکٹر ہیں جن کی پچھلی تمام فلموںمنابھائی ایم بی بی ایس، لگے رہو منابھائی، تھری ایڈیٹس اورپی کے نے بے مثال کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ اور انکا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضنمانت بن چکا ہے چنانچہ انکی نئی ڈائریکشن’ سنجو“ نہ صرف شائقین کو سنجے دت کی زندگی کے نشیب و فراز سے آگاہ کرے گی بلکہ باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ بھی بنانے میںکامیاب رہے گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv