تازہ تر ین

4سیکنڈ سے بھی کم وقت میں جس کی چاہو آوازبنا لو تہلکہ خیز سافٹ وئیر

لندن (وجاہت علی خان سے) چین کی ایک کمپنی نے ایک تہلکہ خیز سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو دنیا بھر کی مارکیٹوں میں دستیاب ہے اس ٹیکنالوجی کو ”بیڈو“ کا نام دیا گیا ہے کمپنی کے مطابق اس سافٹ ویئر کی مدد سے صرف 3.7سیکنڈ یعنی چار سیکنڈ سے بھی کم وقت میں دنیا ے کسی بھی شخص کی آواز یا ویڈیو چند سیکنڈ میں تیار کی جاسکتی ہے۔ لیکن حقیقت میں وہ مکمل طور پر جعلی ہوتی ہے۔ چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ ”بیڈو“ سے پہلے کسی شخص کی آواز کلون کرنے کیلئے 30منٹ درکار ہوتے تھے لیکن ”بیڈو“ کی جدید ترین ایجاد سے یہ کام چار سیکنڈ سے بھی کم وقت میں کیا جاسکتا ہے کمپیوٹر سائنس کے عالمی ماہرین کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا اور دیگر الیکٹرانک میڈیا میں دکھائی جانے والی ویڈیو اور آڈیو پر یقین کرنا انتہائی مشکل کام ہے یہ سسٹم ایک عورت کی آواز کو مرد اور مرد کی آواز کو عورت کی آواز میں بھی چند سیکنڈ میں تبدیل کردیتا ہے۔ بلکہ انگریزی بولنے کے برطانوی لہجے کو امریکی اور امریکی لہجے کو برطانوی انگریزی کے لہجے میں بدل دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جس شخص کی آواز میں آڈیو یا ویڈیو تیار کرنی ہو اس کے لہجے کے ٹھہراﺅ اس کی مسکراہٹ اور آواز کے زیرو بم بھی ہو بہو نقل کئے جاسکتے ہیں۔ مذکورہ چینی کمپنی کے مطابق اسے مارکیٹ میں لانے سے پہلے سینکڑوں آوازوں کے تجربات کئے گئے لیکن یہ اس قدر حقیقی آواز اور ویڈیوز کے قریب ترین تھیں کہ قریبی دوست اور فیملی کے افراد بھی ان پر رتی برابر بھی شک نہیں کرسکے حالانکہ یہ تمام کلی طور پر جعلی اور سافٹ ویئر کا کمال تھا مذکورہ کمپنی نے سابق امریکی صدر باراک اوباما اور موجود امریکی صدر ٹرمپ کی جعلی آواز اور جعلی ویڈیو کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا جو کسی شک وشبہ کے بغیر اصلی لگتا ہے ”خبریں“ گروپ کا چینل فائیو آئند دو روز میں اس ہو شربا ایجاد کی آڈیو ویڈیو سمیت ایک تفصیلی معلوماتی رپورٹ پیش کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv