اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ رویے میں فرق کا احساس ہی نہیں ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہے اور غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور صدر شہباز شریف اس کے مداوے کے لیے کچھ بھی نہیں کر پار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ 30سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیا خرچ کریں۔واضح رہے کہ دو دن قبل شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے اس لیے جیسے بچے کو سمجھانا پڑتا ہے ویسے ہی انہیں بھی منانا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں چوہدری نثار نے کئی بار میری نواز شریف کو شکایت لگائی جس کی وجہ سے مجھے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔