تازہ تر ین

دنیا کی ایک اور بلند ترین عمارت تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

دبئی (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کی ایک اور بلند ترین عمارت تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔اس عمارت کا نام دبئی کریک ٹاور رکھا گیا ہے اور یہ مکمل تیاری سے تقریباً 18 ماہ کی دوری پر ہے۔دبئی کریک ٹاور نامی اس بلند ترین عمارت پر ایک ارب ڈالرز یعنی ایک کھرب پندرہ ارب ساٹھ کروڑ پاکستانی روپے کی لاگت آئے گئی۔دبئی حکومت کے مطابق عمارت پر تعمیراتی کام موجودہ ٹارگٹ سے 2 ماہ آگے جارہا ہے۔دبئی کریک ٹاور کی حقیقی اونچائی ابھی تک صیغہ راز میں رکھی گئی ہے البتہ یہ بات تو طے ہے کہ دبئی کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو یہ پیچھے چھوڑ دے گی۔خیال رہے کہ ایک سال پہلے اس عمارت کا سنگ بنیاد دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رکھا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv