تازہ تر ین

ملک کے 90 فیصد صارفین کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے، وزیر اعظم کا دعویٰ

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ رمضان میں شام 6 سے صبح 4 بجے تک 90 فیصد صارفین پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔اسلام آباد میں توانائی منصوبوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ طلب میں بھی اضافہ ہورہا ہےاور پانچ سال میں بجلی کی طلب 45 فیصد بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں 6.3ارب یونٹ استعمال ہوئے لیکن اب 2018 میں بجلی کے 9.2 ارب یونٹ استعمال ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی نظام میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے اور اس سال 35 فیصد اضافی بجلی پیدا کی گئی، اس حکومت نے 11 ہزار 461 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی کی نسبت رمضان میں حالات بہت بہتر ہیں، اس سال رمضان میں شام 6 سے صبح 4 بجے تک 90 فیصد صارفین پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جون میں ڈیمانڈ 22 ہزار 538 میگاواٹ اور پیداوار 22 ہزار 176 میگاواٹ ہوگی، اگر پانی کے ذخائر میں بہتری آئی تو جون جولائی میں شارٹ فال نہیں ہوگا، ذخائر میں کمی کی وجہ سے پانی سے اس سال آدھی بجلی پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے 3 سال میں 10 ہزار 687 میگاواٹ اور اگلے 5 سال میں 17 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل ہوگی اور یہ منصوبے مکمل ہوگئے تو 2025 تک ملک میں بجلی کی کمی نہیں ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ کل افطار میں بجلی کی طلب 24 ہزار800 میگاواٹ تھی جو ایک ریکارڈ ہے اور اس وقت ہمارے پاس 28 ہزار 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv