تازہ تر ین

‘ہیلو کٹی’ ٹرین میں سفر کرنا پسند کریں گے؟

جاپان (ویب ڈیسک) جاپانی کمپنی سان ریو کا متعارف کردہ کارٹون کردار ‘ہیلو کٹی’ تو پوری دنیا میں مقبول ہے ہی، لیکن اب بہت جلد ہیلو کٹی ٹرین بھی متعارف ہونے جارہی ہے۔جی ہاں جاپان کی شنکاسن بلٹ ٹرین بنانے والی ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30 جون کو نئی شنکاسن بلٹ ٹرین متعارف کروائے گی، جس کی تھیم ’ہیلو کٹی‘ ہوگی۔ہیلو کٹی ٹرین کو متعارف کرنے کا مقصد مغربی جاپان کے مقامی علاقوں کی کمیونٹی کو ایک دوسرے سے جوڑنا ہے۔اس ٹرین کو مکمل طور پر ہیلو کٹی کی کوٹنگ سے مزین کیا گیا ہے، جس کی برتھوں سے لے کر نشستیں اور اندرونی و بیرونی حصہ بھی ہیلو کٹی کی طرح گلابی اور سفید رنگوں پر مشتمل ہے۔ٹرین کو مکمل طور پر ہیلو کٹی کی کوٹنگ سے مزین کیا گیا ےٹرین پر ہیلو کٹی کی سگنیچر بو کو بھی شناختی علامت کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔یہ ٹرین مکمل طور پر ایک ہیلو کٹی ورلڈ ہوگی جس میں دوستوں کے ساتھ بھی سفر کیا جاسکتا ہے۔اس میں فوٹو بوٹھ بھی بنایا گیا ہے جس میں ہیلو کٹی شنکاسن یونیفارم میں کھڑی ہوگی، یہاں مسافر تصاویر وغیرہ لے سکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv