تازہ تر ین

28پولیس افسران بارے خبریں کی چونکا دینے والی رپورٹ ،سب راز فاش ہو گئے

لاہور (ر پو رٹ:شعےب بھٹی )صو با ئی دا ر الحکومت میں ٹاپ ٹین اشتہاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئے۔ دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ٹاپ ٹین اشتہاری گزشتہ 14 سال سے دندناتے پھر رہے ہیں لیکن پولیس تا حال گرفتار نہیں کر سکی ہے ۔ان میں سے بعض نے اشتہاریوں نے اپنے حلیہ بھی تبدیل کرچکے ہیں جو ناقابل شنا خت ہیں ۔ دوسری جا نب پنجاب بھر کے 28 پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 417 خطرناک اشتہاریوں کو پناہ دینے اور ان کی پشت پناہی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔لاہور میں بھی اےسے اےس اےچ او تعےنا ت ہیں جواشتہا رےو ں کی پشت پنا ئی پر کئی سال معطل ر ہے اور اب پھر تگڑی سفارش پر اےس اےچ او تعےنا ت ہیں ۔تفصےلا ت کے مطا بق صو با ئی دا ر الحکومت میںپو لیس کو مطلو ب ٹاپ ٹےن کے اشتہاری ایسے گم ہوئے کہ پولیس بے بس ہو کر رہ گئی۔ دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ٹاپ ٹین اشتہاری گزشتہ 14 سال سے دندناتے پھر رہے ہیں لیکن پولیس تا حا ل گرفتار نہیں کر سکی۔ ان اشتہاریوں میں راوی روڈ کا محمود احمد سرفہرست ہے جس پر 2010 میں تھانہ اکبری گیٹ میں مقدمہ قتل اور اغوا کی دفعات کے ساتھ درج کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہے۔ دوسرے نمبر رفاقت علی ہے جو بادامی باغ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے ساتھ متعدد دفعات میں درج مقدمے میں مطلوب ہے مگر 2011 سے اشتہاری ہونے کے باوجود پولیس کے ہاتھ نہ آیا۔ تیسرے نمبر پر غوثیہ کالونی کا محمد عرفان ہے جو پولیس کو قتل سمیت دیگر جرائم میں مطلوب ہے۔ چوتھے نمبر پر بابر ہے۔ پانچویں نمبر پر عباس عرف سکندر ہے جو تھانہ بھاٹی گیٹ میں درج مقدمے میں مطلوب ہے۔ چھٹے نمبر پر نفیس حیدر ہے جو دہشت گردی کے مقدمات میں اشتہاری ہے۔اس فہرست میں ساتویں نمبر پرعرفان، آٹھویں نمبر پر ناصر اور نویں نمبر پر باسط چیمہ ہے جبکہ دسویں نمبر پر شرافت علی ہے جو کاہنہ پولیس کو 2013 سے مطلوب ہے۔دوسری جا نب پنجاب کے 28 پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 417 خطرناک اشتہاریوں کو پناہ دینے اور ان کی پشت پناہی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرا ئع کے مطا بق لاہور سمیت دیگر شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ساہیوال، قصور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، راولپنڈی، بھلوال، منڈی بہاﺅ الدین، حافظ آباد، خانیوال، نارووال اور اوکاڑہ کے پولیس افسران اور اہلکاروں نے متعدد سنگین کیسوں میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کو اپنے خفیہ ڈیروں پر پناہ دے رکھی ہے۔ ان میں سے بعض نے اشتہاریوں کو اپنا کار خاص بنا رکھا ہے جبکہ ان کا حلیہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ر پو رٹ میں بتا ےا گےا ہے کہ لاہور کے متعدد پولیس افسران اشتہا رےو ں کی پشت پنا ئی اور انہیں پنا ہ د ےنے کے الزا م میں معطل ہو چکے ہیں لےکن تگڑی سفا رشات کے تحت اب دوبا رہ اےس اےچ او کی سےٹ پر بر جما ن ہیں جن میں سر فہر ست اےس اےچ او ساند ہ ملک تےمو ر جو کچھ سال قبل جب ایس ایچ او سمن آبادرتھا اور اس کے بھائی جو اےس اےچ او گجر پو ر ہ ہے اس وقت سابق انویسٹی گیشن انچارج لٹن روڈ ظہیر الدین بابر کو بھی اشتہاریوں سے تعلقات ہونے کی بنا پر معطل کیا گیاتھا جو اب پھر دو نو ں اےس اےچ او کی سےٹوں پر بر جما ن ہیں۔رپورٹ کے مطابق کئی اشتہاری پولیس افسروں کے حکم پر سیاسی لوگوں کیلئے بھی کام کرتے ہیں۔ انہیں جدید اسلحہ اور گاڑیاں دی جاتی ہیں۔ر پو رٹ میں بتا ےا گےا ہے کہ یہ انکشافات اس دوران ہوئے جب اےک ڈی پی اونے ناکہ کے دوران دو خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ وہ پولیس افسر کے کہنے پر اس کے مخالف کوقتل کرنے جا رہے تھے۔ اےک اورڈی پی او کا کہنا ہے کہ کے چھاپے کے دوران تین خطرناک اشتہاری بلا (پستول)، شہباز عرف شابی اور سلیم عرف چھیما گرفتار ہوئے۔ یہ اشتہاری سیاسی لوگوں کیلئے کام کرتے رہے۔ ان کی پشت پناہی فیصل آباد کا سابق ڈی ایس پی سی آئی اے کرتا تھا ۔ اس حوالے سے پو لیس افسران کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات ہیں اگر کو ئی افسر کسی اشتہا ر ی پشت پنا ئی کر ئے گا اس کے خلا ف محکمانہ کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گئی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv