تازہ تر ین

پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں کامیاب ترین ایشین ٹیم بن گئی

لارڈز(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز میں نو وکٹوں سے شکست دےدی،اس جیت کے ساتھ قومی ٹیم کا انگلینڈ میں ہار جیت کا تناسب 0.545بن گیا ہے جو کسی بھی ایشائی ٹیموں میں سب سے زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے ساتھ پاکستان ایشائی ٹیموں میں انگلینڈ میں کامیابیاں سمیٹنے والے ٹیم بھی بن گئی ہے جہاں اس نے 52گیمز میں سے 12میں کامیابی حاصل کررکھی ہے جس میں ہار جیت کا تناسب0.545رہا۔انگلینڈ میں ہار جیت کا تناسب آسٹریلیا کا سب سے بہترین ہے جو 0.960جبکہ دوسری ٹیم ویسٹ انڈیز کی ہے جس کا تناسب0.882 ہے۔خیال رہے پاکستان نے لارڈز کے تاریخی گراونڈ میں انگلینڈ کو دو میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں نو وکٹوں سے کامیابی سمیٹتے ہوئے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv