تازہ تر ین

”ہر کوئی لڑکی پر ہاتھ صاف کرنا چاہتا ہے “شوبز انڈسٹری بارے خوفناک انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک ) گزشتہ ایک سال سے دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز میں خواتین و اداکاراو¿ں کو جنسی طور پر ہراساں اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے کہانیاں سامنے آرہی ہیں۔اسی طرح بولی وڈ میں بھی کافی عرصے سے اداکاراو¿ں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور انہیں ’کاسٹنگ کاو¿چ‘ یعنی (کام کے بدلے جنسی تعلقات) کا نشانہ بنائے جانے پر بحث جاری ہے۔گزشتہ ہفتے بولی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان نے کہا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاو¿چ بابا آدم کے زمانے سے چلی آرہی ہے اور یہاں ہر کوئی ہر لڑکی پر ہاتھ صاف کرنا چاہتا ہے۔سروج خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ بولی وڈ میں کاسٹنگ کاو¿چ سے انکار نہیں کیا جاسکتا، تاہم یہاں ایسے معاملات باہمی رضامندی سے بھی ہوتے ہیں، اگر لڑکیاں ایسا نہیں کرنا چاہیں تو انہیں کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا۔اگرچہ بعد ازاں سروج خان نے اپنے بیان پر معافی بھی مانگ لی تھی، تاہم ان کے بیان کے بعد اس معاملے پر نئے بحث کا آغاز ہوچکا ہے۔اب بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی کاسٹنگ کاو¿چ کے حوالے سے سروج خان کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شوبز انڈسٹری میں کوئی کسی کو جنسی زیادتی کا نشانہ نہیں بناتا، بلکہ باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات قائم ہوتے ہیں‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv