تازہ تر ین

بھارتی کرکٹر دھونی نے پہلی محبت کا نام ظاہر کر دیا

پونے(سی پی پی)بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی پہلی محبت کا نام ظاہر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی پہلی محبت کا نام چنئی سپر کنگز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں ظاہر کیا۔تقریب میں دھونی سے پہلی محبت کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ اس کے نام میں اے آتا ہے، جس پر جادوگر نے جواب دیا کہ ہر لڑکی کے نام میں اے آتا ہے تو دھونی نے کہا کہ اس کے نام کا تیسرا حرف اے ہے جس پر جادوگر نے دھونی کے سامنے ایک پلے کارڈ کیا، جس کو دیکھ کر وکٹ کیپر بیٹسمین کہنے لگے کہ ہاں اس کا نام سواتی ہے مگر میری بیوی ساکشی کو یہ مت بتانا۔دھونی نے کہاکہ آخری بار انھوں نے سواتی کو تب دیکھا جب وہ 12 ویں کلاس میں پڑھتے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv