تازہ تر ین

گولڈن شیروانی ،خوبصورت کُلاہ والا دولہا ،لال جوڑے میں ملبوس سونم کو لے گیا ،تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ میں فیشن آئیکون سمجھی جانے والی اداکارہ سونم کپور آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، آنند آہوجا سے متعلق گہری دوستی کی خبروں پر ہمیشہ ہی میڈیا پرخوب غصہ اتارتی تھیں اوران کی جانب سے “نہ” کا ہی جواب آتا تھا تاہم آج اداکارہ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔سونم کپورلال رنگ کے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ دلہے میاں آنند آہوجا نے شیروانی زیب تن کی تھی۔سونم کپورکی شادی میں ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہر، اداکارہ کرشمہ وکرینہ کپور، رانی مکھرجی ، اداکارسیف علی خان، جیکولین فرنینڈز، رنویرسنگھ، جھانوی کپور، ارجن کپور، عامر خان، امیتابھ بچن نے شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv