تازہ تر ین

پاک آئرلینڈ ٹیسٹ دیکھنے کیلئے نجم سیٹھی آج انگلینڈ جائیں گے

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 11مئی سے ہونے والا تاریخی ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لئے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی انگلینڈ میں چند روز قائم کے بعد آئرلینڈ جائیں گے۔ اور ڈبلن میں ہونے والے ٹیسٹ میں دیکھیں گے ۔ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ ہے جو گرین شرٹس کے ساتھ کھیلا جائےگا،نجم سیٹھی اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران وہاں کے کرکٹ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین ملاقات میں آئرلینڈ اور پاکستان کی باہمی سیریز پر بھی بات چیت کریں گے اور انہیں پاکستان آکر سیریز کھیلنے کی دعوت دی جائے گی۔نجم سیٹھی اپنے دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ کے دوران پاک بھارت متنازع سیریز کیس پر وکلا سے ملیں گے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv