لندن (ویب ڈیسک )بعض غذائیں جوڑوں میں بے اولادی ختم کرکے انہیں اولاد کی نعمت فراہم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیقی مقالہ امریکن جرنل آف آبسٹریٹرکس اینڈ گائناکولوجی میں شائع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض غذائیں جوڑوں میں بے اولادی ختم کرکے انہیں اولاد کی نعمت فراہم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ڈاکٹر ہوزے شیوارو نے کہا کہ کئی لوگ غذاو¿ں اور تولید کے درمیان تعلق کو اہمیت نہیں دیتے لیکن اب گزشتہ 10 برس کی تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مرد ہو یا عورت ان کے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں غذائیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مثلاً ہم جانتے ہیں کہ سافٹ ڈرنکس عملِ تولید (ری پروڈکشن) کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ان ماہرین نے چند اہم غذاو¿ں پر زور دیا ہے کہ جو لوگ اپنے گھر میں بچوں کی کلکاریاں سننا چاہتے ہیں وہ انہیں ضرور آزمائیں۔