تازہ تر ین

فیصلہ کرلیا ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا: نوازشریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہےکہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہوں اور فیصلہ کرلیا ان ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا۔اسلام آباد میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ’میں نے صرف اور صرف پاکستان کے لیے کام کیا تھا، اس بات کی خوشی ہے کہ ہم دن رات پاکستان کی خدمت کررہے تھے، 2018 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے کتنا مختلف ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ معاملات اور مسائل کو ٹھیک کرنا ہے، زرداری صاحب نے دہشت گردی کے خلاف کام کیوں نہیں کیا؟ زرداری صاحب ڈرتے تھے اس لیے دہشت گردی کے خلاف کام نہیں کیا، 2013 میں لوگ ڈرے ہوئے ہوتے تھے، دہشت گردی کے اسباب کیا تھے،کیسے دہشت گردی نے پاکستان میں قدم جمائے، اس کے خلاف جنگ سے قبل ہم نے کراچی آپریشن کا فیصلہ کیا، ستمبر 2013 میں کراچی کے بارے میں فیصلہ کیا اور میں خودکراچی گیا‘۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ’ عزم کرلیا تھا کہ کراچی کی حالت بہتر کریں گے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو 10 سال ہونے کو ہیں، پوچھتا ہوں پیپلزپارٹی کی حکومت نے خود کراچی آپریشن کا فیصلہ کیوں نہیں کیا‘۔سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ پنجاب کے ساتھ موازنہ کرلیں: نوازشریف(ن) لیگ کے قائد نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’آپ قوم کو دھوکا دے رہے ہیں، آپ کہہ رہے تھے نیاپاکستان بنائیں گے، کیا نیا پاکستان جھوٹ اور منافقت سے بنتا ہے، سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ پنجاب کے ساتھ موازنہ کرلیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’زرداری صاحب آپ پر بھی ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے کا الزام ہے، کیا سرخاب کے پرہمیں ہی لگے ہوئے ہیں کہ مسلم لیگ آئے گی اوراندھیرے ختم کرے گی‘۔نوازشریف نے کہا کہ ’ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہوں، فیصلہ کرلیا ان ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا، اگر ا?پ میرا ساتھ دوگے تو لازماً یہ جنگ جیتیں گے، اگر ہم پیچھے ہٹے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، 70 سالہ تاریخ کو نیا رخ دینے کا وقت آگیا ہے، ہمارے اگلے 70 سال پچھلے جیسے نہیں ہونے چاہئیں‘۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv