تازہ تر ین

پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کے باوجود جنر ل قمر باجوہ نے ایسا کا م کر دکھا یا جو آج تک نہ ہو سکا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے فوج اور سول اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے ریٹائرڈ سینئر پشتون افسران سے ملاقات کی جس میں پی ٹی ایم اور خطے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے شرکا کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم کے سخت گیر رویے اور بالخصوص پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کے باوجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تحریک کے حوالے سے رویہ انتہائی مثبت رہا۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی نوجوانوں کی تنظیم پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کی سرگرمیوں اور فاٹا کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کے لیے فوج اور سول اداروں میں اہم عہدوں پر فائض رہنے والے سابق سنئیر پشتون افسران سے ملاقات کی۔ملاقات ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں فوج کے سابق سنئیر پشتون افسران جنرل احسان، جنرل علی قلی خان، جنرل حامد خان، جنرل عالم خٹک، میجر جنرل تاج الحق، بریگیڈیر ریٹائرڈ سعد محمد، محمود شاہ، سابق چیف سیکرٹری جاوید اقبال اور سابق پولیس سربراہ عباس خان نے شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv