تازہ تر ین

پلاسٹک کنٹینر میں پھنسا کچھوا برسوں بعد بھی گہرے پانی میں زندہ

لندن( ویب ڈیسک )کئی برس سے پلاسٹک کے کنٹینر میں پھنسا کچھوا سمندر کے گہرے پانی میں زندہ تیرتا رہا۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غوطہ خور مشکل میں پھنسے ایک کچھوے کی مدد کررہے ہیں۔ غوطہ خوروں نے بتایا کہ وہ گہرے پانی میں تیر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایک کچھوے کو دیکھا جس کا دھڑ پلاسٹک کے کنٹینر میں پھنسا تھا جس کی وجہ سے وہ ٹھیک سے تیر نہیں پا رہا تھا۔غوطہ خوروں نے کچھوے کو پانی سے نکال کر کشتی میں رکھا اور چاقو کی مدد سے پلاسٹک کنٹینر کاٹ کر کچھوے کو اس مصیبت سے آزاد کرایا، پلاسٹک کی وجہ سے کچھوے کی جلد بری طرح متاثر ہوچکی تھی،برسوں سے پلاسٹک کنٹینر میں پھنسے رہنے کے باعث کچھوے کی جلد اپنی اصلی حالت میں نہیں رہی تھی۔غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ کچھوا کافی عرصے سے اس پلاسٹک کنٹینر میں پھنسا تھا اور حیران کن طور پر وہ گہرے پانی میں اس مشکل کے باوجود زندہ تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv