تازہ تر ین

عرفان کو بھی پاک بھارت میچزکی فکرستانے لگی

بورے والا(نمائندہ خبریں)قومی کرکٹر محمد عرفان نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا کھیلوں میں روایتی حریف ہے دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلے بڑے کانٹے دار ہوتے ہیں بھارت اور پاکستان کے شائقین کا جوش دیدنی ہوتا ہے بھارت کو کھیلوں کے معاملے میں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور شائقین کرکٹ بڑے مہمان نوا ز ہیں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے بعد دوسرے ملکوں کی ٹیموں کو کرکٹ کھیلنے کے لیے بلا خوف و خطر پاکستان آنا چاہیے ۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں چیئر مین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا دیرینہ خواب تھا جو انکی محنت اور لگن کی بدولت ہی شرمندہ تعبیر ہوا جس میں بڑا کردار سیکورٹی اداروں خصوصاً آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا ہے جن کی ہدایت پر غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشنل کو فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب بورے والا میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاک فوج کی کاوشوں سے فاٹا وزیر ستان اور دیگر علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ہاں پر لوگ اب بلا خوف و خطر کھیلوں کے مقابلے دیکھنے جا رہے ہیں۔کرکٹر محمد عرفان نے بتایا کہ وہ قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں مزید سہولتوں کے لیے جلد ہی ایک نمائشی کرکٹ میچ منعقد کروا رہے ہیں دونو ں ٹیموں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شامل ہو نگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv