تازہ تر ین

بھارت نے پاکستان کیخلاف خطرناک کام کر دیا ، سفارتکاراشتہاری قراردیدیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارت سفارتی آداب بھول گیا ، تاریخ میں پہلی بار بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)نے پاکستانی سفارتکار کو اپنی ’اشتہاریوں کی فہرست ‘میں شامل کرلیا اور اس کی تصاویر جاری کردی ہیں۔بھارت میں گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو تواتر کے ساتھ ہراساں کیا جارہا ہے اور اب بھارت نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستانی سفارتکاروں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ بھارتی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سفارتکارعامرزبیر صدیقی جو کولمبو کے پاکستانی ہائی کمشنر ویزا قو نصلر کے طور پر تعینات تھے۔ان کو مزید دو پاکستانی افسروں کے ساتھ اس فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے قو نصل خانے میں 26/11کے دھماکوں اور 2014 جنوبی بھارت میں آرمی اور بحریہ قیادت کے خلاف کاروائیوں کی سازشوںمیں ملوث تھے۔این آئی اے کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ سری لنکا کے ہائی کمیشن میں تعینات چوتھا پاکستانی آفیسر بھی سازشوں میں ملوث تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv