تازہ تر ین

عقیل کی فتح سے پاکستان کی میچ میں واپسی

اسلام آباد (اے پی پی) ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون دوسرے راﺅنڈ کے ابتدائی روز پاکستان اور ازبکستان کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونےوالی ٹائی کے ابتدائی روز کھیلے گئے پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق دوران میچ زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے وہ میچ مکمل نہ کر سکے، اسطرح ازبکستان کے کھلاڑی کو فاتح قرار دیا گیا، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی عقیل خان نے ازبکستان کے سنجیر فازیف کو 2-1 سیٹس سے ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، پہلے سیٹ میں ازبک کھلاڑی سنجیر نے عقیل خان کو 6-7 سے شکست دی تاہم عقیل نے ہمت نہ ہاری اور انہوں نے اگلے دونوں سیٹس 6-4 اور 6-4 سے جیت کر کامیابی سمیٹی، اسطرح پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ابتدائی روز مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، ٹائی میں آج ہفتہ کو ڈبلز اور ریورس سنگلز مقابلے ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv