تازہ تر ین

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ 9 فلسطینی شہید ‘700 زخمی

مقبوضہ بیت القدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی باشندوں پر وحشیانہ فائرنگ اور شیلنگ سے 9فلسطینی شہید اور 780زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کی احتجاجی تحریک کے دوسرے جمعے کو بھی کی سرحد پر ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاج کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ مظاہرین نے سرحد پر ٹائر جلائے اور آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے بازی کی۔ نہتے مظاہرین کے خلاف اسرائیل فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کرکے مزید 8نوجواں کو شہید کردیا جس کے بعد 30مارچ یوم الارض سے اب تک شہدا کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 2000سے زائد ہوگئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ماجدی نامی نوجوان کو مشرقی میں فائرنگ کرکے شہید اور 250 کے قریب افراد کو زخمی کیا جبکہ خان یونس میں گولیاں لگنے سے 38سالہ اسامہ نامی شخص شہید ہوگیا۔ اس علاقے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 150 کے قریب ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق سر اور جسم کے اوپری حصے میں گولیاں لگنے والے 5زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ مارچ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان مظاہروں میں مہاجرین، ڈاکٹرز، وکلا، یونیورسٹی طلبا، درس و تدریس سے وابستہ افراد، سول سوسائٹی اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv