تازہ تر ین
shahid afridi

بھارتی میڈیا منفی کردار ادا کررہا ہے آئی ایس آئی کا ایجنٹ نہیں،آئی پی ایل کھیلنے پر لعنت بھیجتا ہوں

اسلا م آباد (ویب ڈیسک) شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان پر قائم ہوں، بھارتی میڈیا منفی کردار ادا کررہا ہے، یہ میڈیا ہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کبھی بہتر نہیں ہوسکتے،آئی پی ایل کھیلنے پر لعنت بھیجتا ہوں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے کشمیر سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنا یا گیا جس کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی عوا م پاکستانیوں اور پاکستانی کرکٹرز سے پیار کرتی ہے لیکن میڈیا ہمیشہ کی طرح منفی کردار ادا کررہا ہے، میں نے بھارت کے خلاف اس لیے بیان دیا تھا کہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں حالیہ دنوں میں بھارتی فوج نے درجنوں بے گناہ کشمیریوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے، میں اپنی فاﺅنڈیشن بھی انسانیت کی خدمت کے لئے چلارہا ہوں، شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیا جارہا ہے، میں اگر کرکٹر نہ ہوتا تو پاکستان کا فوجی ہوتا، میری فوج جو کررہی ہے مجھے اس پر فخر ہے، میں بھی پاکستانی فوج کا سپاہی ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv